سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر فدا محمد نوشاد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئی راہیں کھلیں گی، سیاحت کے اعتبارسے ہمارے شمالی علاقے خصوصاً گلگت بلتستان دنیا کی توجہ کا مرکز ہے اور گلگت بلتستان میں سیاحت …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئی راہیں کھلیں گی، سیاحت کے اعتبارسے ہمارے شمالی علاقے خصوصاً گلگت بلتستان دنیا کی توجہ کا مرکز ہے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم علاقائی پسماندگی اور بے روزگاری پر قابو پا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر فدا محمد نوشاد کے ساتھ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت قانون سازی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک معاشی مسائل کا شکار تھا جس سے نبرد آزما ہونے کےلئے موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خستہ حال معیشت ورثہ میں ملی جسے بہتر کرنے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مسائل کے حامل معاملات پر قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت نے خطے میں خوف ناک انسانی المیہ جنم لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل کےلئے قدامات کرے۔ سپیکر گلگت بلتستان فدا محمد نوشاد نے سپیکر قومی اسمبلی کا گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی کاموں میں اور سیاحت کے فروغ پر گہر ی دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کے مابین رابطوں کے فروغ سے علاقے کے مسائل حل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل پر خصوصی توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین میں راوبط سے قانون سازی اور تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ سپیکر گلگت بلتستان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے معیشت کی بہتری کےلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔