اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کورونا وباءکے باعث کویت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں جس کے نتیجہ میں کویت سے 600 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ کویت میں پھنسے پاکستا نیوں کو واپس لانے کےلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حال ہی میں وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کورونا وباءکے باعث کویت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں، 600 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کورونا وباءکے باعث کویت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں جس کے نتیجہ میں کویت سے 600 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ کویت میں پھنسے پاکستا نیوں کو واپس لانے کےلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حال ہی میں وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ کویت کےلئے خصوصی پروازوں چلانے کا انتظام کیا جائے جس کے بعد وزارت خارجہ کی طرف سے کویت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں چلائی گئیں۔ وزارت خارجہ کی فوری کارروائی کی صورت میں کویت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے اقدامات کئے گئے۔ وزارت خارجہ نے مطلع کیا کہ ایک جامع منصوبہ کے تحت بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے مختلف ممالک کےلئے خصوصی پروازوں کا ایک جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کورونا وباءکی وجہ سے بیرونی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








