اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی محبت کا پیغام آج بھی سب قومیتوں اور برادریوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے مشعل راہ ہے۔ ایسٹر کے موقع …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری کو مبارک باد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی محبت کا پیغام آج بھی سب قومیتوں اور برادریوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے مشعل راہ ہے۔ ایسٹر کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے محبت ، رواداری اور بھائی چارے کی تبلیغ کے لیے مبعوث کیا ۔انہوں نے کہاکہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی محبت کا پیغام آج بھی سب قومیتوں اور برادریوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔








