سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیان

بنگلہ دیش کی طرف سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے اور پاکستانی عوام اور ریاست کے ساتھ متعصبانہ رویئے کی بناءپر پاکستان نے ڈھاکہ میں ہونے والی بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیان اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ …

بنگلہ دیش کی طرف سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے اور پاکستانی عوام اور ریاست کے ساتھ متعصبانہ رویئے کی بناءپر پاکستان نے ڈھاکہ میں ہونے والی بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیان

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے اور پاکستانی عوام اور ریاست کے ساتھ متعصبانہ رویئے کی بناءپر پاکستان کے پارلیمانی وفد نے یکم اپریل سے ڈھاکہ میں ہونے والی بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں دس رکنی پارلیمانی وفد نے اس کانفرنس میں شرکت کرنا تھی تاہم بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے اور پاکستان کی عوام اور ریاست کے ساتھ غیر دوستانہ اور متعصبانہ رویئے کی بنا پر یہ نا خوشگوار فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کے مشاہدے میںیہ بات آئی ہے کہ پاکستان کی طرف سے مسلسل تحمل و برداشت اور خیر سگالی کی کوششوں کے باوجود بنگلہ دیش کی قیادت، حکومتی اہلکار اور میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف منفی بیانات اور بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ان حالات میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا بے سود ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply