اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی جمہوریت اُس وقت تک حقیقی جمہوریت ہونے کی دعوید دار نہیں ہو سکتی جب تک وہ عوام کی امنگوں کے مطابق اُن کے مسائل کو حل نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ امن اور خوشحالی جمہوریت کے حقیقی ثمرات ہیں جن کی عوام ہم سے توقع رکھتے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سیﺅل جنوبی کوریا میں یوروایشن ممالک کے سپیکروں کی دوسری پارلیمانی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی جمہوریت اُس وقت تک حقیقی جمہوریت ہونے کی دعوید دار نہیں ہو سکتی جب تک وہ عوام کی امنگوں کے مطابق اُن کے مسائل کو حل نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ امن اور خوشحالی جمہوریت کے حقیقی ثمرات ہیں جن کی عوام ہم سے توقع رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بحثیت پارلیمنٹیرین افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور وسائل کی برابری کی سطح پر تقسیم ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ سیول ، جنوبی کوریا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوروایشن ممالک کے سپیکروں کی دوسری پارلیمانی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سپیکر نے باہمی اختلافات کے خاتمے اور اُن کے بامعنی حل کے تلاش کے لیے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر جامع مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت انفرادیت کے بجائے اکثریت اور اجتماعیت پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک دوسرے کے مذہب اور تقافتی اقدار کا احترام کرنا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں سے نفرت اوراسلاموفوبیا عالمی ہم آہنگی، سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کے لیے بڑے خطرات ہیں ۔ سپیکر نے ایشیا اور یورپین ممالک کے مابین ہم ہنگی اور زندگی کے تمام شعبوں میں تعاﺅن کے فروغ کے لیے عوامی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔









