اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول قومی اسمبلی ہمایوں ملک کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کوانہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں ہمایوں ملک اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول قومی اسمبلی ہمایوں ملک کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول قومی اسمبلی ہمایوں ملک کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کوانہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں ہمایوں ملک اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ہمایوں ملک اور ان کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔








