اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کا خواہاں ہے، افغان قیادت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کا یقین دلایاہے، دونوں ممالک مثالی اورموثر تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں ، افغان حکومت اور عوام نے مزار شریف کے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی افغانستان واپسی پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کا خواہاں ہے، افغان قیادت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کا یقین دلایاہے، دونوں ممالک مثالی اورموثر تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں ، افغان حکومت اور عوام نے مزار شریف کے واقعے پر صدر پاکستان کے مذمتی پیغام کو سراہا ہے ،افغانستان کے صدر اشرف غنی اوراراکین پارلیمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پیر کو یہاں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وطن واپسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ اس دورے کے دوران پاکستان کی تمام سیاسی قیادت نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بامقصدشراکت داری کا پیغام دیا ہے اورواضح کیا ہے کہ یہ وقت ہے کہ ہم باہمی اعتماد کی فضاءمیں آگے بڑھیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن،خوشحال اور ترقی کرتے ہوئے افغانستان کی خواہش رکھتا ہے ، ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔سپیکر نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کا خواہاں ہے اوراس ہدف کے حصول کیلئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔








