سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جمہوریہ کوریا کے سپیکر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ جامع اور پائیدار تعلقات کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے، پاکستان جمہوریہ کوریا کے ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں کی خصوصی مہارت کےلئے ایک پرکشش مارکیٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں جمہوریہ کوریاکی قومی اسمبلی کے سپیکر …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ جامع اور پائیدار تعلقات کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے، پاکستان جمہوریہ کوریا کے ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں کی خصوصی مہارت کےلئے ایک پرکشش مارکیٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں جمہوریہ کوریاکی قومی اسمبلی کے سپیکر چنگ شی کیون سے اپنی ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر پاک کوریا فرینڈ شپ گروپ کے کنوینئر قیصر احمد شیخ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور کوریا کے پارلیمانی و اقتصادی تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور کوریا کی ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں مہارت کےلئے مشترکہ تعاون کے منصوبوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی رابطوں پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان کے سٹرٹیجک ترجیحات میںکوریا کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کورین ہم منصب کو پاکستانی مصنوعات کی کورین منڈیوں تک رسائی میں کردار ادا کرنے کےلئے کہا اور یقین دلایا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply