سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں جام شہادت نوش کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں جام شہادت نوش کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی دی، قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔