اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان سمیت امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی راہ پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، اس ماہ مقدس میں دنیا بھر کے مسلمان عبادت کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی قربت اور خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک پیغام میں …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاکستان سمیت امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان سمیت امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی راہ پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، اس ماہ مقدس میں دنیا بھر کے مسلمان عبادت کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی قربت اور خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں تزکیہ نفس اور دوسروں کی ضروریات کے ادراک کا موقع فراہم کرتاہے، یہ مہینہ ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھول دیتا ہے ہمیں اس مہینے میں معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی مدد کرنی چاہئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام ہمیں امن و محبت کا درس دیتا ہے اور دہشتگردی اور تعصب کی سختی سے ممانعت کرتا ہے جو عناصر مذہب کے نام پر دہشتگردی اور عسکریت پسندی پھیلارہے ہیں ان کا مذہب سے کو ئی تعلق نہیں۔








