اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یو رپین یو نین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو دوستی ،تعاون اور ہم آہنگی کی مضبوط بنیا دوں پر استوار ہیں۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان میں یو رپین یو نین کے سفیر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی یو رپی یو نین کے سفیر سے ملا قات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یو رپین یو نین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو دوستی ،تعاون اور ہم آہنگی کی مضبوط بنیا دوں پر استوار ہیں۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان میں یو رپین یو نین کے سفیر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ جنہو ں نے پیر کے روز پا رلیمنٹ ہا¶س میں سپیکر سے ملا قات کی۔سپیکر نے پا کستان میں جمہو ری عمل اور جمہو ری اداروں کے استحکا م کے لیے تعاون پر یو رپین یو نین کے کر دار کی تعریف کی۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان کی سیاسی قیادت یورپین یو نین کے ساتھ طویل مد تی شراکت داری کی خواہا ں ہے اور تجا رتی و اقتصادی ،امن وسکیو رٹی اور پا رلیما نی سطحو ں پر تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے۔سپیکر نے کہا کہ ہم جمہو ریت کے فروغ ،عالمی امن خصو صا جنوبی ایشاء میں امن اور ترقی کے لیے عالمی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت پاکستانیو ں کی بڑی تعداد یو رپ میں سکو نت پذیر ہے اور وہ ان معاشروں کے باعزت شہری ہیں اور ان میں کچھ ان کی پارلیمانو ں کے منتخب ممبر ہیں۔








