سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی کرغز پارلیمانی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیائی خطوں کے درمیان روابط استوار کرنے میں ایک محور کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستان اور کرغزستان کے مابین گہرے روابط سے وسط ایشیاءاور مشر ق وسطیٰ کے درمیان پاکستان کے راستے ایک محفوظ اور ارزاں تجارتی راستہ سے معاشی ترقی کے ایک نئے …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیائی خطوں کے درمیان روابط استوار کرنے میں ایک محور کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستان اور کرغزستان کے مابین گہرے روابط سے وسط ایشیاءاور مشر ق وسطیٰ کے درمیان پاکستان کے راستے ایک محفوظ اور ارزاں تجارتی راستہ سے معاشی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کرغزستان کی پارلیمان (جوگورکو کینیش) کے سپیکر چینبئی اے ترسنبیکوکی سربراہی میںآئے پارلیمانی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جس نے ان سے پارلیمنٹ ہاﺅ س میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک کرغزستان فرینڈ شپ کے کنوینئر عبدالمجید خان اور پاکستان میں کرغزستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے سپیکرز نے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے دو طر فہ دلچسپی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

Leave a Reply