اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کے ہائوس آف کامنز کے رکن عمران حسین نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق رکن ہائوس آف کامنز عمران حسین نےمسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر سپیکر سردار ایاز صادق کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سردار ایاز صادق نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ …
سپیکر قومی اسمبلی سے برطانیہ کے ہائوس آف کامنز کے رکن کی ملاقات،مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کے ہائوس آف کامنز کے رکن عمران حسین نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق رکن ہائوس آف کامنز عمران حسین نےمسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر سپیکر سردار ایاز صادق کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سردار ایاز صادق نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو ہر فورم پر اٹھاتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نےحالیہ دورہ چین کے دوران چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھایا ۔ملاقات میں پاک برطانیہ پارلیمانی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔ سپیکر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ رکن ہائوس آف کامنز عمران حسین نےکہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر موثر انداز میں اٹھاتے رہیں گے۔وفاقی وزیر و چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر محض ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ ایک سنگین انسانی بحران ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔رکن ہائوس آف کامنز عمران حسین نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی کارکردگی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
سردار ایاز صادق نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور آرفنج فائونڈیشن کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کشمیر میں یتیم اور مستحق بچوں کی خدمت کے لیے آرفنج فائونڈیشن مزید فعال کردار ادا کرے۔ ملاقات میں آرفنج فائونڈیشن کی خدمات کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں سماجی بہبود کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا گیا۔ وفاقی وزیر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی کشمیر رانا قاسم نون اور وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔







