اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقوام عالم تک کشمیریوں کی آواز پہنچانے کا موثر ذریعہ پارلیمانی سفارت کاری ہے، اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی نے دنیا بھر کی پارلیمنٹس تک کشمیر کی صورتحال واضح کرنے، پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے موثر اور متحرک کردار ادا کرنے کا سلسلہ شروع …
سپیکر قومی اسمبلی نے دنیا بھر کی پارلیمنٹس تک کشمیر کی صورتحال پہنچانے کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقوام عالم تک کشمیریوں کی آواز پہنچانے کا موثر ذریعہ پارلیمانی سفارت کاری ہے، اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی نے دنیا بھر کی پارلیمنٹس تک کشمیر کی صورتحال واضح کرنے، پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے موثر اور متحرک کردار ادا کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارتی آئین کی شق 370 اور 35-A کے خاتمہ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے فوری بعد پارلیمانی سفارت کاری کا سلسلہ شروع کیا اور انہوں نے بین الپارلیمانی یونین کے 189 ممالک کی پارلیمانوں کو خطوط ارسال کئے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس گھناﺅنے اقدام نے خطہ کی گھمبیر صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ دنیا کی منتخب پارلیمنٹس بھارت کے انسانیت سوز جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔








