اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےافغانستان میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور متاثرینِ زلزلہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی …
سپیکر قومی اسمبلی کا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےافغانستان میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور متاثرینِ زلزلہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔








