اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خطے میں جنگ …
سپیکر قومی اسمبلی کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا خیرمقدم کشمیر کے مسئلے پر سکیورٹی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خطے میں جنگ مسلط کی گئی تو اس کے اثرات دنیا بھر میں جائیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ دو ممالک کے مابین ایک زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔








