اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمشید تھامس کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اورکہاکہ جمشید تھامس ایک محب وطن اور فعال پارلیمنٹرین تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی …
سپیکر قومی اسمبلی کا جمشید تھامس کے انتقال پر دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمشید تھامس کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اورکہاکہ جمشید تھامس ایک محب وطن اور فعال پارلیمنٹرین تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے آواز اٹھائی۔ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔








