سپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جاکھرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے والد و سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جاکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر نے نواب میر بابل خان جاکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراور ان کی …

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے والد و سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جاکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر نے نواب میر بابل خان جاکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواب میر بابل خان جاکھرانی باوقار سیاسی و سماجی شخصیت تھے، ان کی عوامی اور سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ سردار ایاز صادق نے اعجاز حسین جاکھرانی اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں ان کابچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں