سپیکر قومی اسمبلی کا سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےسعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سعودی قیادت، پارلیمان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مفتی …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےسعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سعودی قیادت، پارلیمان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی، فقہی اور مذہبی خدمات پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔

مفتی اعظم کو سب سے زیادہ خطبہ حج دینے کا اعزاز حاصل رہا۔خطبہ حج کے ذریعے کروڑوں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا مفتی اعظم کا عظیم کارنامہ ہے۔ سعودی مفتی اعظم کے انتقال پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام رنجیدہ ہیں۔مفتی اعظم کا انتقال امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

پاکستانی عوام کا مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ سے احترام اور عقیدت کا رشتہ تھا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےسعودی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید خبریں