لاہور تعلیمی بورڈ ، انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان

لاہور تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):لاہور تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدر السلام اور کنٹرولرامتحانات توصیف الرحمان کی جانب سے اعلان کےمطابق گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام پورہ کی مبشرہ وسیم1158 نمبر لیکر پہلی پوزیشن ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے سید محمد محی الدین بھی1158 نمبر لیکر پہلی پوزیشن،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے احمد شوکت1157 نمبر لیکر دوسری پوزیشن،پنجاب کالج آف سائنس کے محمد زنیر امجد 1157 نمبر لیکر دوسری پوزیشن ،کپس کالج جوہر ٹاون کی طالبہ عائشہ بخش 1156 نمبرلیکر تیسری پوزیشن اور پری میڈیکل بوائز سید محمد محی الدین1158 نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل بوائز میں محمد زنیر امجد اور محمد احمد شوکت 1157 نمبر سے دوسری پوزیشن ،پری میڈیکل بوائز،حافظ محمد عیسی گل 1155 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔پری میڈیکل گرلز،1158نمبر لیکر مبشرہ وسیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گرلز،1153نمبرلیکر کائنات شہزادی نے دوسری پوزیشن حاصل کی،پری میڈیکل گرلز عائزہ عمران نے1152نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ بوائز،1154نمبرز لیکرحسن علی خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ بوائز1152نمبرز لیکر محمد احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئرنگ بوائز1150نمبرز لیکر فیضان ایزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پری انجیئنرنگ گرلز1156نمبرز لیکرعائشہ بخش نے پہلی پوزیشن حاصل کی،پری انجیئنرنگ گرلز میں1153نمبرز لیکر ارفعہ فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی،پری انجیئنرنگ گرلز میں1151نمبرز لیکر علیمہ عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،جنرل سائنس گروپ گرلز میں 1143نمبرز کیساتھ سمیعہ رضوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جنرل سائنس گروپ گرلز میں 1138نمبرز کیساتھ ممتاحینہ رفیق،نمرہ دین محمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل سائنس گروپ گرلز میں 1136نمبرزکیساتھ ابریشم کاشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی،کامرس گروپ بوائز میں 1094نمبرزکیساتھ محمد طحہ بن عاطف نے پہلی پوزیشن لی،کامرس گروپ بوائز میں 1076نمبرز کیساتھ علی اکبر نے دوسری پوزیشن لی۔کامرس گروپ بوائز میں 1070نمبرز کیساتھ غلام محی الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ بوائز میں1141نمبرزکیساتھ فریم اکمل اور محمد ایان نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جنرل سائنس گروپ بوائز میں 1133نمبرز کیساتھ سید مرتضی مہدی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس گروپ بوائز میں1131نمبرز کیساتھ حافظ عدیل،عبدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں