وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے

لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے،وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کے لیے پنجاب بھر میں24 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ22 لاکھ سے زائد افراد ٹوکن جاری کروا کر اس سکیم سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔افتخار علی سہو نے کہا کہ پنجاب بھر کے 63 ہزار سے زائد پمپس پر وزیراعظم فیول سبسڈی دی جا رہی ہے،پنجاب بھر میں مختلف انسپکشن ٹیمیں پٹرول پمپس کے فزیکل وزٹ کر رہی ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم فیول سبسڈی کی فراہمی کا تمام نظام آن لائن ہے،عوامی آگاہی کے لیے تمام پٹرول پمپس پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ عوام کی رہنمائی کے لیے تمام پٹرول پمپس پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم ہیں۔افتخار علی سہو نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ خود کو رجسٹرڈ کروا کر وزیراعظم فیول سبسڈی سے استفادہ کریں۔

 

مزید خبریں