سپیکر قومی اسمبلی کا چوہدری نثار کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے چوہدری نثار علی خان اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کا انتقال خاندان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے بزرگ کا سایہ سر سے اٹھ جانا اہلِ خانہ کے لیے ایک گہرا اور ناقابلِ فراموش صدمہ ہوتا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں چوہدری نثار علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی۔