سپیکر قومی اسمبلی کی اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گرڈاوربورگ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر ،عراق ،فلسطین اور لیبیا کے تنازعات کے حل میں تعطل پر اقوام متحدہ کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں، اقوام متحدہ میں دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ ،مساوات،سماجی تر قی اور امن کے قیام کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر ،عراق ،فلسطین اور لیبیا کے تنازعات کے حل میں تعطل پر اقوام متحدہ کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں، اقوام متحدہ میں دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ ،مساوات،سماجی تر قی اور امن کے قیام کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گرڈاوربورگسے ملاقات میں کیا جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میںسپیکر سے ملاقات کی۔ سپیکر نے کہا کہ معاشرے کے محروم، پسماندہ اور غربت کی چکی میں پسے ہوئے طبقات اقوام متحدہ سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں جس کا اپنا ایجنڈا ابھی نا مکمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی طر ف سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم، جعلی مقابلوں، جبری گمشدگیوں ،عصمت دری ،قتل وغارت اور نہتے عوام پر پیلٹ گنوں کے استعمال کے واقعات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی مایوس کن ہے۔

Leave a Reply