سپیکر قومی اسمبلی کی خواتین کے سیاسی کردار کی تعریف، خواتین ارکان پارلیمنٹ کا قانون سازی کے عمل اور پارلیمنٹ کی دیگر کارروائی میں کردار قابل تحسین ہے،اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواتین کے سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ارکان پارلیمنٹ کا قانون سازی کے عمل اور پارلیمان کی دیگر کارروائی میں کردار قابل تحسین ہے۔ یہ بات بدھ کو انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) میں صوبہ خیبرپختونخوا کی خواتین ارکان صوبائی اسمبلی کے سیاست میں کردارسے متعلق تقریب سے …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواتین کے سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ارکان پارلیمنٹ کا قانون سازی کے عمل اور پارلیمان کی دیگر کارروائی میں کردار قابل تحسین ہے۔ یہ بات بدھ کو انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) میں صوبہ خیبرپختونخوا کی خواتین ارکان صوبائی اسمبلی کے سیاست میں کردارسے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیک بینچرز کو پارلیمانی کاروائی میں بھرپور حصہ لینے کا یکساں موقع فراہم کرنے کے لیے بیک بینچزر زڈے مختص کیا جائے گا، خواتین اراکین کا قانون سازی کے عمل اور پارلیمان کی دیگر کارروائی میں کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ہم نے خواتین کے لیے سکول اور یونیورسٹیاں بنائی ہیں تا کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں حصہ لے کرخواتین ملک و قوم کی ترقی میںاہم کردار ادا کر سکتی ہیں، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ان کی خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مواقع فراہم نہ کیے جائیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی