اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کورونا کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں،کورونا صورتحال سب کے سامنے ہے، اپوزیشن جماعتوں کو بھی اس کا خیال کرنا چاہیے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس …
سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کورونا کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں تمام پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں،کورونا صورتحال سب کے سامنے ہے، اپوزیشن جماعتوں کو بھی خیال کرنا چاہیے، وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کورونا کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں،کورونا صورتحال سب کے سامنے ہے، اپوزیشن جماعتوں کو بھی اس کا خیال کرنا چاہیے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران پاکستان نے بڑی کامیابی کے ساتھ اس پر قابو پایا، دوسری لہر کے دوران بھی اس پر قابو پا لیا جائے گا اور پہلے سے زیادہ اچھا کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنے جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نیب قانون میں 37 میں سے 34 ترامیم پر تبدیلی چاہتی تھی، حکومت نے مسلم لیگ ن کے مطالبے کو نہیں مانا اس لئے وہ پیچھے ہٹے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے بل میں ریپ کی تعریف کو تبدل کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ کی سطح پر ریپ سیل بنائے جائیں گے، ریپ بل میں پروگریسیو ریفارمز ہیں، سخت سزائیں بھی اس کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور ویڈیو گیمز کمپنیزکے ساتھ مل کر ایک پروگرام بنایا جا رہا ہے، ہم پاکستان کو اینی میشن اور ویڈیو گیمز کا حب بنانا چاہتے ہیں۔








