سپیکر قومی اسمبلی کی سی ڈی اے کو پارلیمنٹ کے مین گیٹ کے ساتھ ڈرائیورز شیڈ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مین گیٹ کے ساتھ زیر تعمیر ڈرائیورز شیڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے مین گیٹ کے ساتھ ڈرائیورز شیڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے حکام نے سپیکر قومی اسمبلی …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مین گیٹ کے ساتھ زیر تعمیر ڈرائیورز شیڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے مین گیٹ کے ساتھ ڈرائیورز شیڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے حکام نے سپیکر قومی اسمبلی کو ڈرائیورز شیڈ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈرائیورز شیڈ کی تعمیر میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سی ڈی اے کے حکام کو تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر اراکین قومی اسمبلی کے ڈرائیورز کے بیٹھنے کے لئے اس سے قبل کوئی جگہ نہ تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز کے مطالبہ پر ڈرائیورز شیڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ اسے بجٹ اجلاس کی تکمیل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply