سپیکر قومی اسمبلی کی پاک فضائیہ کو برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 شو میں ایوارڈز جیتے پر مبارکباد

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 کے شو میں ایوارڈز جیتے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو قومی اسمبلی سپیکر میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کی اعلیٰ کارکردگی پر پائلٹس، ٹیکنیشنز …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 کے شو میں ایوارڈز جیتے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو قومی اسمبلی سپیکر میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کی اعلیٰ کارکردگی پر پائلٹس، ٹیکنیشنز اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، دشمن کے چھ طیارے مار گرانا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائل ایئر شو میں پاک فضائیہ کی کامیابی قومی وقار کی جیت ہے،پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع باصلاحیت اور مضبوط ہاتھوں میں ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے۔