اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہنگری کے قائم مقام ناظم الامورتیوادار تکاکاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو پالیمنٹ ہاﺅس …
سپیکر قومی اسمبلی کی ہنگری کے قائم مقام ناظم الامورتیوادار تکاکاس سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہنگری کے قائم مقام ناظم الامورتیوادار تکاکاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو پالیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، اہم عالمی و علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے تیوادار تکاکاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے ارکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے مواقع فراہم ہوںگے ، اسد قیصر نے کہا کہ دونوں ممالک میں پارلیمانی روابط میں اضافہ کے لیے پاک ،ہنگری فرینڈشپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ پاکستان میں زراعت، توانائی ، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجودہیں جن سے ہنگری کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔پاکستانی طلباء کو ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دیئے جانے والے سکالرشپ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ہنگری کے قائم مقام ناظم الامور نے کہا کہ ہنگر ی پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوششیں قابل تحسین ہیں۔دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تیوادار تکاکاس نے کہا کہ ہنگری کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔توانائی ، تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔







