سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر سے جمہوریہ چیک کے پار لیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر سے جمہوریہ چیک کے پار لیمانی وفد نے چیک۔پاکستان فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین پاول ڈینیئل کی سربراہی میں پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ چیک کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمےت دیتا ہے اور عوامی اور پار لیمانی سطح …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر سے جمہوریہ چیک کے پار لیمانی وفد نے چیک۔پاکستان فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین پاول ڈینیئل کی سربراہی میں پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ چیک کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمےت دیتا ہے اور عوامی اور پار لیمانی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے پارلیمانوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ وفد کو پاکستان میں حکومتی اصلاحات اور سی پیک کی بدولت پیدا ہونے والے اقتصادی مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے سر مایہ کاروں کو باہمی مفادات کےلئے ان مواقع میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے توانائی انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں جمہوریہ چیک کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پراگ اور اسلام آباد میں موجود سفارتی مشن اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply