اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قائمقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ، جی پی او چوک پر ہونے والے دشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قمیتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیانات میں سپیکر و قائمقام سپیکر نے واقعہ میں …
سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قائمقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ، جی پی او چوک پر ہونے والے دشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قمیتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیانات میں سپیکر و قائمقام سپیکر نے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امن اور ترقی کے دشمن ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔







