کراچی۔ 03 نومبر (اے پی پی):سندھ حکومت کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں منعقد ہونے والا دو روزہ آل سندھ ملاکھڑا مقابلہ 2025اختتام پذیر ہوگیا۔پیر کو ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے فائنل جیتنے والے ملھ پہلوانوں میں ایک لاکھ روپے سے زائدکے نقد انعام اور ٹرافی تقسیم کی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلوانوں …
سچل گوٹھ میں دو روزہ آل سندھ ملاکھڑا مقابلہ 2025اختتام پذیر ،ملھ پہلوان منٹھار بگٹی نے میدان مار لیا
کراچی۔ 03 نومبر (اے پی پی):سندھ حکومت کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں منعقد ہونے والا دو روزہ آل سندھ ملاکھڑا مقابلہ 2025اختتام پذیر ہوگیا۔پیر کو ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے فائنل جیتنے والے ملھ پہلوانوں میں ایک لاکھ روپے سے زائدکے نقد انعام اور ٹرافی تقسیم کی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلوانوں میں شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔مقابلے میں سندھ کے 30اضلاع سے 100سے زائد ملھ پہلوانوں نے حصہ لیا۔
پہلے جوڑ کے فائنل میں ملھ پہلوان منٹھار بگٹی نے میدان مار لیا جبکہ ملاکھڑا میں کرم علی بگٹی دوسرے، بابر علی جمالی تیسرے اور امتیاز علی مگنھار چوتھے نمبر پر آئے۔ اس موقع پرسیکرٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے کہا کہ ملاکھڑا سندھ کی قدیم پہچان ہے اور حکومت سندھ اس روایتی کھیل کے فروغ اور ملھ پہلوانوں کی سرپرستی جاری رکھے گی۔تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، ڈی ایس او اسماعیل شاہ، فرید علی، سنی پرویز، محمد عثمان، علی ڈنو گوپانگ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔








