سچی نیت کی حا مل قیادت کی بدولت گوجرانوالہ کے عوام کی مایوسیوں اور محرومیوں کاخاتمہ ہوا ،وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ۔9ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت خون اوراندھیرے میں ڈوبے پاکستان میں امن اور روشنی لے کر آئی ، سچی نیت والی قیادت کی بدولت 2008ءکے بعد گوجرانوالہ کے عوام کی مایوسیوں اور محرومیوں کا بھی خاتمہ ہوا ،شہر میں نیاانفراسٹرکچر، عوام کوصحت و تعلیم کی بہتر سہولیات مسلم لیگ ن کی حکومت کی ان تھک …

گوجرانوالہ۔9ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت خون اوراندھیرے میں ڈوبے پاکستان میں امن اور روشنی لے کر آئی ، سچی نیت والی قیادت کی بدولت 2008ءکے بعد گوجرانوالہ کے عوام کی مایوسیوں اور محرومیوں کا بھی خاتمہ ہوا ،شہر میں نیاانفراسٹرکچر، عوام کوصحت و تعلیم کی بہتر سہولیات مسلم لیگ ن کی حکومت کی ان تھک محنت کی بدولت میسر آئیں ،سول اسپتال میں مریضوں کو سالانہ 42کروڑ روپے کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں ،پختہ یقین ہے کہ عوام محمد نواز شریف کو ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھوکھرکی کی مقامی مسجد میں کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

مزید خبریں

Leave a Reply