اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، سکولوں کے دوبارہ کھولنے کا شیڈول اتفاق رائے سے ترتیب دیا گیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق معمولات کا دوبارہ …
سکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، سکولوں کے دوبارہ کھولنے کا شیڈول اتفاق رائے سے ترتیب دیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، سکولوں کے دوبارہ کھولنے کا شیڈول اتفاق رائے سے ترتیب دیا گیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق معمولات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی 21 ستمبر سے پرائمری سکول نہ کھولنے کے اعلان سے قبل مشورہ کر لیتے تو اچھا ہوتا، طے ہوا تھا کہ 22 ستمبر کو جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ 23 ستمبر کو چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز شروع کر دیں گے، ایک ہفتہ بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے۔








