سکھر میں عالمی معیار کی میراتھن ریس ، میئر ، کمشنر اور ڈی آئی جی نے افتتاح کیا

سکھر۔ 21 دسمبر (اے پی پی):سکھر میں عالمی معیار کی دوسری میراتھن ریس منعقد کی گئی، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، ڈی آئی جی پیر محمد شاہ اور کمشنر عابد سلیم قریشی نے میراتھن ریس کا افتتاح کیا ۔ لوک سہائتا میراتھن 2025 دی ہوپ رن کے تھیم پر تاریخی بین الاقوامی میراتھن ریس کا اتوار کي علی الصبح شاندار آغاز ہوا ، سخت سکیورٹی …

سکھر۔ 21 دسمبر (اے پی پی):سکھر میں عالمی معیار کی دوسری میراتھن ریس منعقد کی گئی، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، ڈی آئی جی پیر محمد شاہ اور کمشنر عابد سلیم قریشی نے میراتھن ریس کا افتتاح کیا ۔ لوک سہائتا میراتھن 2025 دی ہوپ رن کے تھیم پر تاریخی بین الاقوامی میراتھن ریس کا اتوار کي علی الصبح شاندار آغاز ہوا ، سخت سکیورٹی اور بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ میراتھن آئی بی اے پبلک سکول سکھر سے شروع ہوئی۔ ریس میں فل میراتھن کا کل فاصلہ 42.195 کلومیٹرز اور خواتین کے لیے 10 کلومیٹر رکھا گیا، میراتھن میں 15 ممالک سے 28 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑی شریک ہوئے ہیں جن میں کینیا، اٹلی ایتھوپیا، مراکش،جاپان،یوگنڈا اور برطانیہ کے عالمی اسٹارز شامل ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد شرکاءجن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں جو پاکستان کے مختلف شہروں سے شریک ہیں اور وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ دوڑ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین لوک سہائتا میراتھن ڈی آئی جی پیر محمد شاہ، کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی، مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکرٹری یونیورسٹیز و بورڈز محمد عباس بلوچ، وائیس چانسلر شاہ عبد الطیف یونیورسٹی ڈاکٹر محمد یوسف خشک، ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان، اےایس پی صہیب امین، چیئرمین سکھر بورڈ ڈاکٹر زاہد چنڑ اور آغا ہارون بھی موجود تھے۔سخت سکیورٹی اور منظم انتظامات نے ایونٹ کو محفوظ اور شاندار بنایا جس سے سکھر کے شہریوں اور کھیلوں کے شائقین میں جوش و جذبہ دیکھا گیابین الاقوامی کھلاڑیوں اور پاکستانی شرکاء نے شہر کے مختلف راستوں سے گزر کر عالمی معیار کا مظاہرہ کیاجبکہ خواتین رنرز نے بھی خصوصی دلچسپی اور حوصلہ افزائی حاصل کی ، میراتھن نہ صرف سکھر میں کھیلوں کے فروغ بلکہ بین الاقوامی تعلقات اور قومی یکجہتی کے فروغ میں بھی ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگی۔