اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سکھر میں منعقد ہونے والی 2روزہ تجارتی نمائش’’سکھر ٹریڈ ایگزبیشن اینڈ ایکسپورٹ اویرنیس سیمینار‘‘میں شرکت کے لیے 19جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش 17اور 18فروری کو سندھ کے شہر سکھر میں منعقد ہو گی جس میں کھجوریں ، چاول …
سکھر ٹریڈ ایگزبیشن اینڈ ایکسپورٹ سیمینارمیں شرکت کےلئے19جنوری تک درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سکھر میں منعقد ہونے والی 2روزہ تجارتی نمائش’’سکھر ٹریڈ ایگزبیشن اینڈ ایکسپورٹ اویرنیس سیمینار‘‘میں شرکت کے لیے 19جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش 17اور 18فروری کو سندھ کے شہر سکھر میں منعقد ہو گی جس میں کھجوریں ، چاول ، امرود، سٹابری ، لیموں ، گریپ فروٹ ،تازہ پھل ، سبزیاں ،اچار ، مرچیں ،پولٹری ، گوشت ، مچھلی ،ڈیری پروڈکٹ ،کیمیکل ،کھادیں ، ہاتھ سے بنی ہوئی اشیا ،ٹیکسٹائل ، لکڑی ، سروسز سیکٹر میں بینک ، انویسٹمنٹ کے ادارے ، اکنامک زونزسمیت بالائی سندھ سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز اور ملک بھر سے کاروباری افراد ، ادارےاپنی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








