سکیورٹی فورسز نےضلع پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران "فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 5 ہندوستانی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

سکیورٹی فورسز نےضلع پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران "فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 5 ہندوستانی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

راولپنڈی۔11اگست (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اہم اور موثر آپریشن کے دوران "فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 5 ہندوستانی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، سکیورٹی فورسز نے موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر کے تلفظ کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ 10 اگست 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک موثر اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

یہ آپریشن بھارت کے زیرِ سرپرستی چلنے والی پروکسیز کے خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل مہم کا حصہ تھا۔پنجگور میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ فورسز کی عملیاتی ٹیموں نے موقع پر ہی اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد (آئی ای ڈیز) کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کر کے تلف کر دیا، جس کے فوری بعد علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خطرے کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر دیا گیا۔

قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا انسدادِ دہشت گردی کا بلا تعطل آپریشن ملک سے غیر ملکی فنڈنگ اور سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔

 

مزید خبریں