سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی۔24ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن …

راولپنڈی۔24ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا موثر طریقے سے گھیرائو کیا اور بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،یہ خوارج ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے جن میں دسمبر 2023ء میں درابن میں خودکش بم حملے، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ میں سہولت کاری شامل ہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی حمایت یافتہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔