کوئٹہ/اسلام آباد ۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی جوابی کارروائیوں کو ناکام بنانا ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مضبوط آپریشنل تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ عوام اب …
دہشت گردوں کی تعلیمی اداروں میں دراندازی کی سازش ناکام، عوام اپنے محافظوں کے ساتھ ہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ/اسلام آباد ۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی جوابی کارروائیوں کو ناکام بنانا ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مضبوط آپریشنل تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ عوام اب ان عناصر کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں جو امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ مسلسل ناکامیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ بی ایل اے (BLA) کی عسکری صلاحیت اب ختم ہو چکی ہے اور یہ گروہ منظم تربیت کے بجائے محض جھوٹے بیانیے، پروپیگنڈے اور علامتی حرکات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بطور علامتی حربہ استعمال کرنا ان گروہوں کی کمزوری کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی توجہ اب جنگی صلاحیت سے زیادہ محض تماشے اور دکھاوے پر مرکوز ہے۔
رکنِ قومی اسمبلی نے ایک تعلیمی ادارے میں دراندازی کی حالیہ سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں اور درسگاہوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں نے یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ یہ عناصر اس معاشرے کے بھی دشمن ہیں جس کا نام لے کر وہ خود کو حق پر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے شدت پسند گروہ نہ تو بلوچستان کے عوام کے نمائندے ہیں اور نہ ہی ان کی امن و خوشحالی کی خواہشات کے ترجمان ہیں۔
نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے ہتھکنڈوں کی پے در پے ناکامی سے یہ سچائی مزید نمایاں ہو گئی ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنے جانی محافظوں (سکیورٹی فورسز) کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان کا اختتام ’’بلوچستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد‘‘کے نعروں سے کیا۔








