سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

راولپنڈی ۔13جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 12 جنوری 2026 کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی 'فتنہ ہندوستان' سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن (IBO) کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر …

راولپنڈی ۔13جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 12 جنوری 2026 کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی ‘فتنہ ہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن (IBO) کیا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرمِ عمل رہے تھے۔ علاقے میں موجود بھارت کے زیرِ سرپرستی کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری یہ مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔