سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان ضلع میں دو مختلف آپریشنز ،تین دہشت گرد ہلاک ،انتہائی مطلوب کمانڈر تین دیگر دہشت گردوں سمیت گرفتار

راولپنڈی۔23جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ضلع میں دو مختلف آپریشنز میں تین دہشت گرد ہلاک اور انتہائی مطلوب کمانڈر کو زخمی حالت میں تین دیگر دہشت گردوں سمیت گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے پہلے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گردکمانڈر کو زخمی حالت میں تین دہشت گردوں سمیت گرفتار کرلیا …

راولپنڈی۔23جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ضلع میں دو مختلف آپریشنز میں تین دہشت گرد ہلاک اور انتہائی مطلوب کمانڈر کو زخمی حالت میں تین دیگر دہشت گردوں سمیت گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے پہلے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گردکمانڈر کو زخمی حالت میں تین دہشت گردوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

دوسرے آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔مارے اور پکڑے گئےتمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔مارے گئے اور گرفتار دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں،بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔