سکیورٹی فورسز کے ٹانک میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے ٹانک میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی دستوں نے ٹانک کے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں سرگرم رہے۔