سکیورٹی کونسل کی5جنوری 1949ءکو کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز

عظیم مقاصد کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرجوان قوم کےقابل فخر سپوت ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز
عظیم مقاصد کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرجوان قوم کےقابل فخر سپوت ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے، کشمیری حریت پسندوں کوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی جبروظلم اس جائز،بنیادی جمہوری حق کےحصول کی جدوجہدسے ہٹانہ سکا۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حق خودارادیت انسانی عظمت ووقار کے تقاضوں کاایک لازمی جزو ہے، اس کی نفی انسانی آزادی،قدروں اوراصولوں کاانکار ہے،آج کا دن اقوام متحدہ کو یاد دلاتا ہے کہ سکیورٹی کونسل کی5جنوری 1949ءکومقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کر بہادر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں اور بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے