سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):لودھراں سے تعلق رکھنے والی سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی۔ شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔ 15 سالہ شہر بانو ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر شہر بانو کو ڈییبو کیپ پہنائی۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):لودھراں سے تعلق رکھنے والی سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی۔

شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔ 15 سالہ شہر بانو ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں۔

ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر شہر بانو کو ڈییبو کیپ پہنائی۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔