اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سگریٹ کی صنعت کی جانب سے ٹیکس ادائیگیوں میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران مقامی صنعت نے 22 ہزار 623 ملین روپے کے ٹیکسز ادا کئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سگریٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت نے 20 ہزار 404 ملین روپے کے …
سگریٹ کی ملکی صنعت کی جانب سے ٹیکس ادائیگیوں میں 11 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سگریٹ کی صنعت کی جانب سے ٹیکس ادائیگیوں میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران مقامی صنعت نے 22 ہزار 623 ملین روپے کے ٹیکسز ادا کئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سگریٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت نے 20 ہزار 404 ملین روپے کے ٹیکس قومی خزانہ میں جمع کرائے تھے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سگریٹ پر عائد سیلز ٹیکسز کی شرح میں کمی سے ٹیکس وصولیوں میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سگریٹ کی مقامی صنعت کی پیداوار میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








