ہرارے۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان نے تین ملکی انڈر 19کرکٹ ون ڈے سیریز میں افغانستان کو 133 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ 6 جنوری کو زمبابوے انڈر 19 سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سن رائز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز …
سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ون ڈے سیریز ، پاکستان نے افغانستان کو 133 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
ہرارے۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان نے تین ملکی انڈر 19کرکٹ ون ڈے سیریز میں افغانستان کو 133 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ 6 جنوری کو زمبابوے انڈر 19 سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سن رائز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔
سمیر منہاس نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں عثمان خان 43 اور علی حسن بلوچ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے سلمان خان احمد زئی اور زیت اللہ شاہین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 30.2 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان محبوب خان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے عمر زیب نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، مومن قمر اور احمد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ اس سیریز میں پاکستان انڈر 19 کی دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان ٹیم اتوار کو اپنا آخری لیگ میچ زمبابوے انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک وکٹ سے فتح حاصل کی تھی جبکہ زمبابوے کے خلاف اس کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔








