سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں (کل) آمنے سامنے ہوںگی

ڈبلن ۔ 6 مئی (اے پی پی) آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا کا دوسرا میچ (کل) منگل کو کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ آئرلینڈ سیریز کی میزبانی کر رہا ہے اور اس سے قبل کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم …

ڈبلن ۔ 6 مئی (اے پی پی) آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا کا دوسرا میچ (کل) منگل کو کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ آئرلینڈ سیریز کی میزبانی کر رہا ہے اور اس سے قبل کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو بڑے مارجن 196 رنز سے ہرایا تھا۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں 9 مئی کو آئرلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، 11 مئی کو آئرلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا، 13 مئی کو بنگلہ دیش کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے جبکہ 15 مئی کو چھٹے اور آخری میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply