اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت کی ترقی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت قائم کی جائے گی۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دو اہم فیصلے کئے گئے …
سیاحت کی ترقی کیلئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت قائم کی جائے گی،ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت کی ترقی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت قائم کی جائے گی۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دو اہم فیصلے کئے گئے ، سیاحت کے حوالے سے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی جائے گی اس کے کنوینئر معاون خصوصی زلفی بخاری ہوں گے اور اس کی ہر ہفتے میٹنگ ہو گی جبکہ دوسرے فیصلہ کے تحت صوبے سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کریں گے۔








