اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے سیاستدانوں اور دانشوروں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد کریں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کی قربانیان رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے …
سیاستدان اور دانشو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد کریں،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے سیاستدانوں اور دانشوروں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد کریں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کی قربانیان رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تمام اہم بین الاقوامی فورمز پر نمایاں کرنے کی وجہ سے پاکستان کو سازشوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے سیاستدانوں سمیت تھنک ٹینکس پر زور دیا کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آئیں اور فعال کردار ادا کریں۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور وحشیانہ سرگرمیوں سے بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتا۔








