سیاستدان اپنے جھگڑوں میں اداروں کو گھسیٹنے اور ان کے سربراہان کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں،پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دفاعی اداروں اور پولیس کے سربراہان کے خلاف غیرضروری بیانات دے رہے ہیں، سیاستدانوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیں لیکن اپنے جھگڑوں میں اداروں کو گھسیٹنے اور ان کے سربراہان کے خلاف بیان …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دفاعی اداروں اور پولیس کے سربراہان کے خلاف غیرضروری بیانات دے رہے ہیں، سیاستدانوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیں لیکن اپنے جھگڑوں میں اداروں کو گھسیٹنے اور ان کے سربراہان کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں مداخلت گزشتہ سال سے شروع ہے، پولیس سے اختیارات لیکر وزیراعلیٰ سندھ کو دے دیئے گئے جس کے بعد مراد علی شاہ ہی آئی جی سندھ بھی تھے جبکہ آئی جی سندھ بے اختیار تھے، وزیراعلیٰ سندھ کی مرضی سے ہی ایس پی اور ڈی آئی جی کی تقرری ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ مزار قائد کی بے حرمتی کرنے پر سندھ پولیس نے وہی کام کیا جو پولیس کو کرنا چاہیے تھا، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے قائدین نے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے پولیس سربراہ کے خلاف مختلف بیانات دیئے، اداروں کے سربراہان پر الزام تراشیاں ہوں گی تو پیغام اچھا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب اداروں کے خلاف بیانات دیئے جائیں گے تو لازمی طور پر اداروں میں بے چینی پیدا ہو گی اور پی ڈی ایم لیڈرشپ نے اس کی ابتدا کر دی ہے، نواز شریف سے لیکر نیچے تک سب لوگ دفاعی اداروں سے ہو کر اب پولیس کے سربراہان کے خلاف بیانات دینا شروع ہو گئے ہیں۔