سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں اس کے باوجود سیاسی جماعتیں مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرتی ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات رئوف حسن نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں اس کے باوجود سیاسی جماعتیں مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرتی ہیں، حکومت ملک و قوم کی ترقی و استحکام کے حوالے سے ہر معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن احتساب کے عمل پر کوئی بات نہیں ہوگی، ماضی کی حکومتوں …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات رئوف حسن نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں اس کے باوجود سیاسی جماعتیں مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرتی ہیں، حکومت ملک و قوم کی ترقی و استحکام کے حوالے سے ہر معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن احتساب کے عمل پر کوئی بات نہیں ہوگی، ماضی کی حکومتوں نے بیورو کریسی کو بھی سیاست زدہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے ہمیں احساس نہیں تھا کہ اس حد تک مسائل ہوں گے، ہم نے 30 ارب ڈالر قرضوں کے سود کی ادائیگی کی مد میں دیئے، ہم نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے اور ٹھیک کرنے کے لئے مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کامیاب ہو گی تو ملک سے کرپشن اور ذاتی مفاد کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا، وزیراعظم نے افراد کی سیاست کو ٹارگٹ کیا، تب ہی یہ گیارہ جماعتیں حکومت کے کھڑی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے بیورو کریسی کو بھی سیاست زدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و استحکام کے حوالے سے ہر معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن احتساب کے عمل پر کوئی بات نہیں ہوگی اور وزیراعظم عمران نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کچھ بھی کر لیں ان کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود سیاسی جماعتیں اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرتی ہیں، حکومت نے بارہا اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ آئیں اور بات چیت کریں لیکن اپوزیشن مذاکرات سے انکاری ہے۔